ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں، لاہور، کراچی اور حیدر آباد کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز کی 16 یوسیز میں 2 ہفتوں کیلئے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں عوام کی غیر ضروری نقل و حرکت اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدآمد کرایا جائے گا۔ حیدر آباد کی مزید 8 یونین کونسلز میں 5 مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ضروری اشیاء کے سوا تمام کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کورونا کے باعث لاہور میں پہلے سے ہی اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے جہاں مزید 15 علاقوں پر پابندیوں کا اطلاق عمل میں لایا گیا ہے۔ اقبال ٹاؤن، عزیز بھٹی ٹاؤن اور گلبرگ سمیت 15 علاقوں میں 7 مئی تک مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی اور پنجاب کے اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جبکہ اسلام آباد سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کردی گئی۔
گزشتہ روز کراچی میں ضلع کیماڑی کی یونین کونسلز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ شہریوں کی غیر ضروری نقل وحرکت، میل جول اور اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی۔
مزید پڑھیں: کراچی اورپنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، اسلام آبادسے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند