دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھرکا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں ایک ساتھ اوپننگ نہیں کرنی چاہیے۔
کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایشیا کپ کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں بھارتی کھلاڑی رابن اتھاپا نے پاکستان کی شکست کے حوالے سے بات کی، اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ بابر اور محمد رضوان کو اوپننگ نہیں کرنی چاہیے، اس کے بجائے دونوں میں سے کسی ایک کو فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کرنی چاہیے۔
بھارتی کھلاڑی رابن نے کہا کہ دونوں بیٹرز کو اوپننگ کے بجائے ایک کو مڈل آرڈر مضبوطی کے لیے 3 نمبر پر آنا چاہیے۔تاکہ مڈل آرڈر مضبوط ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ لیفٹ رائٹ بیٹرز بولرز کو مشکل میں ڈالتے ہیں اور اس طرح ٹیم میں مضبوطی پیدا ہوگی۔ پاکستان ٹیم ان دونوں بیٹرز پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے جس کی وجہ سے ان دونوں کو الگ الگ بیٹنگ کرنی چاہیے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کا مڈل آرڈر بہت ناتجربہ کار ہے، میرے دور میں ٹیم میں محمد حفیظ اور شعیب ملک جیسے کھلاڑی تھے۔مگر اب ان کے مقابلے کے بلے باز نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:قومی ٹی ٹوئنٹی کپ، سندھ اوربلوچستان کی ٹیمیں اپنے میچز جیت گئیں