کورونا کا خوف، راولپنڈی اسلام آباد میں میٹرو بس سروس اور ٹرانسپورٹ بند

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال
راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال

راولپنڈی اسلام آباد میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر میٹرو بس سروس کو بند کردیا گیا ہے جبکہ یہ فیصلہ جڑواں شہروں کی انتظامیہ نے متفقہ طور پر کیا۔

تفصیلات کے مطابق ہر روز ہزاروں افراد میٹرو بس سروس میں راولپنڈی سے اسلام آباد آتے جاتے ہیں۔ کورونا وائرس کیسز کے پیشِ نظر ٹرانسپورٹ سروس پر بھی ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد ہے۔

دیگر شہروں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمدورفت مکمل طور پر بند کردی گئی ہے۔ بس اڈوں پر پولیس تعینات کردی گئی۔ رینجرز کا گشت پورے شہر میں جاری ہے۔ ماسک پہننا لازمی دے دیا گیا۔ ماسک نہ پہننے پر گزشتہ روز سے شہریوں کو 500 سے 1 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جارہا ہے۔

دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ جڑواں شہروں میں ہر قسم کے سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز پر پہلے ہی پابندیاں عائد ہیں۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے شہری انتظامیہ نے مجسٹریٹس کو اختیار دے دیا ہے کہ ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے پر عوام کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں حوالات میں بند کیا جائے۔ جڑواں شہروں کے 10 سے 15 علاقوں کو سیل کردیا گیا۔

سیل کیے جانے والے علاقوں میں بحریہ، پی ڈبلیو ڈی، سواں گارڈن، جی 6، 1، 2، 3، 4، جی 11، جی 15 اور جی 17 سمیت دیگر علاقے سیل کردئیے گئے۔ گلی محلوں میں اعلانات کیے جارہے ہیں کہ کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔

اسمارٹ لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں دکانیں، شاپنگ مالز اور ہر قسم کی کاروباری سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء محدود اوقات میں جبکہ میڈیکل اسٹورز 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کو بڑا جھٹکا، قیمت مزید گرگئی، سرمایہ کاروں میں کھلبلی

Related Posts