میٹرو بس سروس کے ان باکس ٹکٹنگ اسٹاف کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میٹرو بس کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج
میٹرو بس کے ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف دوسرے روز بھی احتجاج

اسلام آباد:شہر اقتدار میں میٹرو بس سروس معطل ملازمین نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ٹریک پر لیٹ کر بس سروس معطل کردی۔

اسلام آباد میں میٹرو بس سروس کا ان باکس ٹکٹنگ اسٹاف سراپا احتجاج، ملازمین کا کہنا ہے کہ گزشتہ کرونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ہماری تنخواہوں میں چھ ماہ تک ہماری تنخواہ میں سے 2600 روپے کاٹے گئے۔

جب متعلقہ اتھارٹی سے پوچھا گیا کہ ہماری سیلری میں سے ہر ماہ چھ ماہ تک 26 ہزار روپے کیوں کاٹے گئے تو انہوں نے کہا کہ ہم آپ کو جواب دینے کے پابند نہیں ہیں۔

ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میٹرو بس سروس ان باکس کے اسٹاف ممبران کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہیں ہم نے وزیراعظم پورٹل پر بھی اپنی شکایت درج کرائی لیکن ہماری کوئی شنوائی نہ ہوئی ہم نے ضلعی انتظامیہ سے بھی ملاقات کی اور اپنی تنخواہ کے بارے میں پوچھا کہ کب تک ملے گی لیکن انتظامیہ نے بھی ہمیں یہ کہہ کرٹرخا دیا کہ یہ ہمارا معاملہ نہیں ہے۔

ہم صبح سویرے اپنی ڈیوٹی پر آ جاتے ہیں اور شفٹ مکمل ہونے تک ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی پوری کرتے ہیں،ہمارے دوسرے ساتھی جوان باکس ٹکٹنگ میں ریگولر ملازم ہیں ان کو باقاعدگی سے تنخواہ دی جا رہی ہے، ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہمیں تنخواہ نہ دینے کی کیا وجہ ہے۔

اب ہمارے پاس ڈیوٹی پر آنے جانے کے پیسے بھی نہیں ہم لوگ سڑک پر کھڑے ہو کر شہریوں سے ریکوسٹ کرتے ہیں ہمیں کرایہ دے دیں جو کہ ہمارے لئے انتہائی اذیت ناک عمل ہے ہم پرامن لوگ ہیں پڑھے لکھے لوگ ہیں ہم نے پرامن احتجاج کیا ہے۔

ہم نے پہلے ہر فورم پر اپنا مسئلہ اٹھایا لیکن ہمیں کہیں بھی نہ سنا گیا پھر ہم نے وزیراعظم عمران خان والا طریقہ اپنایا اور اپنے حق کے لیے میٹرو ٹریک بند کر دیا ہے،اب ہم تب تک ٹکٹنگ اسٹاف ٹکٹ جاری نہیں کریں گے جب تک ہمیں ہماری تنخواہیں نہیں مل جاتی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ ہمارا ملک ہے ہم اپنے ملک کی املاک کو نقصان نہیں پہنچاتے،لیکن ہمارا بس اتنا مطالبہ ہے کہ ہماری تنخواہیں بروقت مل جانی چاہئیں جیسے کہ دوسرے اسٹاف کو ملتی ہیں۔

Related Posts