وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز کی روک تھام کیلئے نافذ لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کردی گئی، واکیسز میں کمی پر میٹرو بس سروس بحال ہو گئی ہے۔
عوام الناس کو آ مدورفت کیلئے میٹرو بس کی سروس میسر آ گئی جس کیلئے انتظامیہ کی طرف سے رہنما ہدایات (ایس او پیز) جاری کردی گئیں۔ عوام کو سماجی فاصلے کا خیال رکھتے ہوئے میٹروبس میں سفر کرنا ہوگا۔
میٹرو بس انتظامیہ نے سیٹ پر بیٹھ کر سفر کو لازمی قرار دیتے ہوئے کھڑے ہو کر سفر پر پابندی عائد کردی۔ سفر کرنے والے عوام کیلئے ماسک بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل وطنِ عزیز پاکستان پر کورونا وائرس بے اثر ہونے لگا جس کے بعد ملک بھر میں کاروبار پر عائد پابندیاں ختم کردی گئیں اور کاروبار بلا روک ٹوک کھل گئے۔
کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کو بتدریج مکمل طور پر ختم کیا جائے گا جس کے پہلے اہم اقدام کے طور پر شاپنگ مالز، مارکیٹوں اور بازاروں پر عائدمخصوص اوقاتِ کار میں کاروبار کھولنے اور بند کرنے کی پابندیاں 2 روز قبل ختم کردی گئیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس بے اثر، کاروبار پر عائد پابندیاں ختم