محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور شدید سرد رہے گا جبکہ خیبر پختونخواہ، بالائی سندھ اور پنجاب میں دھند کا راج برقرار رہے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شدید سردی ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں دھند چھٹ گئی، تاہم سردی کے باعث عوام کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے۔ دارالحکومت کا درجہ حرارت کم از کم 6 جبکہ زیادہ سے زیادہ 14 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ پنجاب میں شدید دھند پڑ رہی ہے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور پاک پتن میں شدید دھند کے باعث حدِ نگاہ سینکڑوں فٹ کی بجائے چند فٹ تک محدود ہو کر رہ گئی۔

شدیددھند کے باعث موٹر وے پولیس نے بعض مقامات سے روڈ بلاک کردی ہے۔ خانیوال سے ملتان موٹر وے دھند کے باعث بند کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بلا ضرورت سفر سے اجتناب کیا جائے۔

دوسری جانب خیبر پختونخواہ میں سردی شدید ہے۔متعدد علاقوں میں  پارہ منفی 10 سے منفی 20 تک گر گیا جبکہ ہزارہ موٹر وے برہان سے لے کر جاڑی تک دھند کے باعث بند کردی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں جبکہ خیبر پختونخواہ کے بعض اضلاع میں صبح اور رات کے وقت شدید دھند ہوگی، ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علاقوں میں شدید سرد ہوگا۔ 

Related Posts