کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی پیشگوئی کردی
کراچی والے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے سخت سردی کی پیشگوئی کردی

کراچی: شہر قائد میں محکمہ موسمیات نے 12جنوری سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔کراچی والے ہوجائیں تیار کیونکہ محکمہ مومسیات نے سردی کی نئی لہر کا امکان ظاہر کیا ہے جو ایک ہفتہ تک جاری رہ سکتی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 12 جنوری سے سردی کی نئی لہر شروع ہوسکتی ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ مغربی سسٹم کے نتیجے میں 12جنوری سے کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی شدید لہر متوقع ہے، نئی مغربی لہر کی وجہ سے کراچی کا کم سے کم پارہ 6 سے 7 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں دستیاب دیسی انڈے اور میوہ جات سے بھرپور لذیذ کستوری دودھ کے چرچے

اس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں یخ بستہ ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کراچی میں سردی کی نئی لہر 12 سے 17 جنوری تک جاری رہے گی۔

Related Posts