محکمہ موسمیات کی کراچی میں شدید بارشوں کی پیش گوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Rain expected tomorrow in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات سے ہفتے تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، محکمہ موسمیات کا حوالے سے کہنا تھا کہ شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

مون سون کے نئے سسٹم کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ جمعرات سے ہفتے کے دوران سندھ اور بلوچستان کے مشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کی شام کو خلیج بنگال سے مون سون ہوا کا کم دباؤ سندھ میں داخل ہوجائے گا، ہوا کے کم دباؤ کے زیر اثر جمعرات کی شام سے ہفتے تک سندھ اور مشرقی بلوچستان میں مون سون کی ہوائیں شدت سے داخل ہوں گی۔

جمعرات کی شام سے ہفتے کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، ٹنڈواللہ یار، مٹیاری، ٹنڈومحمد خان، جامشور، دادو اور شہید بے نظیرآباد میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں جمعے اور ہفتے کو موسلا دھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے لہٰذا مون سون کے نئے سلسلے کے حوالے سے تمام ادارے الرٹ رہیں اور حفاظتی تدابیر کرلی جائیں۔

Related Posts