محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات کی کراچی میں تیز بارش کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

کراچی : محکمہ موسمیات نے ایک مرتبہ پھر کراچی میں تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے۔ متوقع بارشیں یکم ستمبر سے 3 ستمبر تک جاری رہ سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے  کراچی میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی۔

سندھ میں ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے جائیں، بل بورڈ اور ہورڈنگز کو فوری ہٹایا جائے، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، سانگھڑ ، بدین اور سکھر میں 31 اگست سے 3 ستمبر تک بارشیں متوقع ہیں۔

خیال رہے محکمہ موسمیات نے شہرقائد سمیت سندھ بھر میں یکم ستمبر سے بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ کل رات سے سندھ میں داخل ہوگا ، جس کے باعث 01 ستمبر سے 03 ستمبر تک تیز بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں 45 تا 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں تاہم شہر میں آئندہ 24 گھنٹے میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جیسے امریکا افغانستان سے نکل رہا ہے جلد بھارت کشمیر سے نکل جائے گا، رحمان ملک

Related Posts