میٹا کا چیزوں کی شناخت کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ماڈل تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیویارک: فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس سے بغیر کسی تربیت کے تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اشیاء کو بآسانی سے پہچانا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق میٹا نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا کہ یہ ماڈل اے آئی ماڈل تصاویر اور ویڈیوز میں موجود اشیاء کو پہچان سکتا ہے اور اسے کسی قسم کے تربیتی ڈیٹا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ویڈیو یا تصویر میں مختلف اشیا کو سلیکٹ کرنے یا ٹیکسٹ پرومٹس کے ذریعے آپ اے آئی ماڈل سے چیزوں کو شناخت کرنے کا کہہ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

 بچوں کے ٹک ٹاک ڈیٹا کا غلط استعمال، برطانیہ نے بھاری جرمانہ عائد کردیا

ماڈل دیگر ماڈلز کے ساتھ مل کر بھی کام کرسکتا ہے اور اس کی مدد سے 3 ڈی تصاویر تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے اس کے علاوہ اس ماڈل کو ڈاؤن لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے، کمپنی نے تسلیم کیا کہ موجودہ ماڈل میں خامیاں ہوسکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کی حمایت یافتہ کمپنی اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی چیٹ بوٹ متعارف کرائے جانے کے بعد دیگر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی بڑی کمپنیوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور مستقبل میں مزید نئی اور حیران کر دینے والی ٹیکنالوجی بھی متعارف کرانے کی کوشش میں لگے ہیں۔

خیال رہے کہ مصنوعی ذہانت پر تحقیق کرنے والی کمپنی ’اوپن اے آئی‘ کی جانب سے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کے نام سے ایک چیٹ باٹ لانچ کیا گیا تھا جسے ایک ہفتے کے اندر 10 لاکھ سے زیادہ صارفین نے استعمال کرنا شروع کردیا تھا۔

چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ میٹا کی ایپلی کیشن میں تخلیقی مواد کے ذریعے اے آئی کو شامل کرنا رواں سال ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ یہ ماڈل تحقیقی مقاصد کے لئے تیار کیا گیا ہے اور اسے کمرشل پراڈکٹس کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Related Posts