محکمہ موسمیات کی پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات کی پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات کی پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے 20 سے 24 جون کے دوران درجہ حرارت میں اچانک 3 سے 5 ڈگری تک اضافے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں ہیٹ ویو، گردو غبار کے طوفان، تیز ہواؤں اور بارشوں کا امکان ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) KPK نے تمام شہریوں کو گرمی کی لہر سے خود کو بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔ کاشتکار فصلوں اور پودوں کے لیے مناسب آبپاشی کو یقینی بنائیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو مزید ہدایت کی کہ وہ گرمی کی لہر سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدامات کریں، خاص طور پر بزرگ افراد اور بچے صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں۔

کسی بھی بیماری مبتلا لوگوں کو مزید مشورہ دیا گیا کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لیے ضروری ادویات ساتھ رکھیں۔ ہلکے رنگ کے اور ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں اور گرمی کی شدت سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے سر ڈھانپیں۔

اگر کسی شہری کو ہیٹ اسٹروک یا پانی کی کمی کا سامنا ہو تو وہ فوری طور پر اپنے قریبی ہیلتھ کیئر سنٹر سے رابطہ کریں۔ ہیٹ ویو کی وجہ سے کسی بھی ناگہانی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو ایمرجنسی سروسز (1122) پر رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں:پاکستان نے کم وسائل کے باوجود پناہ گزینوں کی کھلے دل سے مدد کی۔صدرِ مملکت

PDMA نے تمام تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز صحت عامہ کے محکموں، پانی اور صفائی کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں اور میونسپل سروسز کو خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Related Posts