لندن: کورونا وائرس سے لڑنے کے لیے دنیا کے مشہور فٹبالر لیونل میسی اور کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایک ملین یورو دینے کا اعلان کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے بعد اسٹار فٹبالرز بھی انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سامنے آرہے ہیں
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جبکہ اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد سے بڑھ رہی ہے۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظربارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے لیونل میسی بھی آگے آگے ہیں۔ان کی جانب سے دی گئی ایک ملین یوروز کی رقم بارسلونا کے اسپتال کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں خرچ کی جائے گی۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنانے کا اعلان کیا‘ ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا۔
لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات کے لئے اقدامات کئے جائیں گے‘ انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔