شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر چلنے کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے،ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ
بارشوں کے دوران شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، وزیر بلدیات سندھ

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر چلنے کی آج پہلے سے زیادہ ضرورت ہے ۔ بھٹو کا نواسہ بلاول زرداری آج نانا کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 42 برسی کے موقع کی مناسبت سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے اطلاعات ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو آج پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی صورت میں زندہ ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے کے لئے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بھٹو ہی تھے جن کی عظیم بیٹی بینظیر نے بھی عوام کے لیے جان کا نذرانہ دیا۔

ناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کے حقوق کی صرف بات نہیں کرتے تھے بلکہ انہوں نے عوام کو ان کے حقوق دیئے بھی تھے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی پسے ہوئے طبقات اور مسلمانوں کی آواز ہیں۔

سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے ملک کے مزدوروں کو پہلی مزدور پالیسی دی، شہید بھٹو کسانوں اور طلبہ کے بھی حقیقی لیڈر تھے۔

Related Posts