سورج سوا نیزے پر آگیا، کراچی میں پارہ پھر 42 ڈگری پار

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
کراچی، 23سے 25اپریل کے دوران پارہ 40ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی، 23سے 25اپریل کے دوران پارہ 40ڈگری کو چھو سکتا ہے، محکمہ موسمیات

کراچی: پاکستان محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

پاکستان محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہری صبح 11 بجے سے صبح 4 بجے کے درمیان غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نہ نکلیں۔

محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے شروع میں کراچی اور سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھاتاہم ہیٹ ویو کے دوران شہر میں شمال اور مغرب سے ہوائیں چلیں گی۔

منگل کے روز کراچی میں درجہ حرارت 37اعشاریہ 7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا لیکن نسبتاً کم نمی کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت اصل درجہ حرارت کم رہا جبکہ اگلے تین سے چار دن کے دوران شہر میں خشک موسم کی توقع ہوگی۔

مزید پڑھیں:سورج کو جلال آگیا، آج کراچی میں پارہ 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی

کراچی کے ایڈمنسٹریٹر افتخار علی شلوانی نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے تمام اسپتالوں اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے اورتمام متعلقہ عہدیداروں اور عملہ کو چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیا ہے۔

Related Posts