شیخ رشید احمد کی کال کے بعد مجھے پاگل خانے سے رہائی ملی۔اداکارہ میرا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید احمد کی کال کے بعد مجھے پاگل خانے سے رہائی ملی۔اداکارہ میرا
شیخ رشید احمد کی کال کے بعد مجھے پاگل خانے سے رہائی ملی۔اداکارہ میرا

امریکا میں پاگل خانے میں داخل کیے جانے سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ مجھے شیخ رشید احمد کی کال کے بعد پاگل خانے سے رہائی نصیب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے اداکارہ میرا کے پاگل خانے میں داخل کیے جانے سے متعلق خبر زیرِ گردش رہی۔ فلم باجی کی اداکارہ میرا نے قبل ازیں ایسی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا تھا تاہم اب اداکارہ میرا نے اعلان کیا ہے کہ انہیں پاگل خانے لے جایا گیا تھا۔

پاکستانی اداکارہ میرا نے کہا کہ کچھ مختلف وجوہات کے باعث میں بروکلین ہسپتال گئی تو وہاں مجھے پاگل خانے بھی لے جایا گیا۔ برطانوی میڈیا کو دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ مجھے انسٹیٹیوٹ سے کورونا ویکسین لگائی گئی اور میرے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔

اداکارہ میرا نے پاگل خانے لے جائے جانے سے متعلق سوال پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ابھی یہاں رات ہورہی ہے اور یہاں ہر کوئی سو رہا ہے۔ میں تفصیل سے اس بات پر روشنی نہیں ڈال سکتی۔ بعد ازاں واٹس ایپ پیغام میں اداکارہ میرا نے انکشاف کیا کہ انہیں دماغی ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

میرا نے کہا کہ مجھے ذہنی دباؤ کا سامنا تھا جس کے باعث مجھے ذہنی مریض قرار دے دیا گیا۔ میرا فون بھی چھین لیا گیا اور پھر مجھے ایک نفسیاتی معالج کے پاس لے جایا گیا۔ پاگل پن اور ذہنی دباؤ میں فرق ہوتا ہے جسے سمجھنا چاہئے لیکن یہاں لوگوں نے مجھے باندھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پوری رات مدد کیلئے چیختے چلاتے ہوئے گزاری اور کوئی مدد کیلئے نہ آیا۔ میری ماں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے اپیل کی اور وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ایک کال کی تو میری رہائی ممکن ہوسکی۔ شیخ رشید نیو یارک میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطے میں تھے اور انہوں نے مجھے رہا کرایا۔

یہ بھی پڑھیں: میرا کا اپنے نام سے ملبوسات کی نئی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان

Related Posts