پڑوسی سےکپڑےمانگناخاتون کومہنگاپڑگیا،شوہرغصےمیں عدالت پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مصر:30سالہ شہری پڑوسیو ں سے کپڑےلےکرپہننےپر اپنی اہلیہ سے طلاق لینےکیلئے عدالت پہنچ گیا۔

عرب میڈیاکے مطابق مصری شہری نے طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی بیوی کی عجیب وغریب عادت سے بہت تنگ ہے کیونکہ وہ ہرہفتے کسی نہ کسی پڑوسی سے کپڑنے مانگنے چلی جاتی ہے اور پھرانہیں واپس دینے کےبجائے انہیں اپنے پاس ہی رکھ لیتی ہے۔

شہری کاکہناتھاکہ اس بات اسے اس وقت معلوم ہواجب راہ چلتے ایک پڑوسی نے اسے اس کابتایااور وہ اپنے کپڑےلینےکیلئے ہمارے گھر آگئیں،جس پر میری بیوی کی جانب سے انہیں دھمکیاں دی گئیں اوردونوں کےدرمیان مارپیٹ بھی ہوئی ،جس پر پڑوسیوں کی جانب سے مجھے مقدمہ درج کرانےکی دھمکی دی گئی اورمیں نےبازار سے نئے کپڑےلاکرانہیں دیئےتاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے بچاجاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:سیلفی لینےکےجنون نے خاتون کو کیچڑ میں گروادیا،ویڈیووائرل

دوسری جانب جب اس مصری شخص اپنی بیوی سے اس واقعےسےمتعلق پوچھاتواس نےڈھٹائی سے اس بات کو مانا کہ ہاں میں پڑوسی سے پہنےکیلئے کپڑےلےکرآئی تھی ، جس پر میں نے اس سے طلاق لینےکافیصلہ کیاہے۔

Related Posts