اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے ملک کے مختلف شہروں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملک بھر میں منشیات کے خلاف کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اسلام آباد کے علاقے ایف 7 میں قلعہ سیف اللہ کے رہائشی ملزم سے 300 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔
اے این ایف اور رینجرز کی کارروائی، 100 کلو سے زائد منشیات برآمد
اے این ایف نے ایف سی کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی سے خیبر منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ٹویوٹا ہائیلکس سے 14 کلو 400 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
میانوالی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایک کار سے 3.6 کلوگرام چرس اور 1.15 گرام افیون برآمد کی۔ 2 ملزمان کو گرفتار بھی کر لیا۔ تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اے این ایف اور سندھ رینجرز نے کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلیں۔
آج سے 3 روز قبل اے این ایف اور سندھ رینجرز کی جانب سے نیشنل ہائی وے کراچی پر مشترکہ کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ٹرالی سے 105 کلو چرس برآمد کرکے ٹنڈو آدم کے رہائشی 3 ملزمان گرفتار کیے گئے۔