پاک افغان وارم اپ میچ، سوشل میڈیا پر وائرل پی سی بی کا بیان جھوٹا نکلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک افغان وارم اپ میچ، سوشل میڈیا پر وائرل پی سی بی کا بیان جھوٹا نکلا
پاک افغان وارم اپ میچ، سوشل میڈیا پر وائرل پی سی بی کا بیان جھوٹا نکلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

برسبین: قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے گابا کرکٹ گراؤنڈ میں ٹریننگ سیشن کیا۔ افغانستان سے وارم اپ میچ کے متعلق سوشل میڈیا پر موجود پی سی بی کا بیان جھوٹا نکلا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ نے برسبین میں گابا کرکٹ اسٹیڈیم میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی نیٹ سیشن میں شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارت پاکستان کو شکست دے، ورلڈ کپ بھی جیت جائیگا۔سریش رائنا

انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان اپنا دوسرا وارم اپ میچ کل افغانستان کے خلاف کھیلے گا جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے 23 اکتوبر کے روز ہوگا۔

کل ہونے والے وارم اپ میچ کے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل بیان میں چیئرمین پی سی بی سے منسوب کیا گیا کہ پاکستان افغانستان کے خلاف 19 اکتوبر کا ٹی 20 میچ نہیں کھیلے گا، نہ ہی آئندہ کے پریکٹس سیشن کرے گا۔

واضح رہے کہ افغان تماشائیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی جس کی چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے مذمت کی۔

 

Related Posts