کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے بلدیہ کراچی میں جیالے ایڈمنسٹریٹر کو نوازنا شروع کردیا ہے۔
صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس کی مثال ایسی ہے جیسے کمائے باپ اور اُڑائے بیٹا، بلدیہ میں کرپشن کیلئے کے الیکٹرک کو سہولت کار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں نئے ٹیکسز عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک سے غیرآئینی ڈیل کرنا چاہتی ہے۔ سالانہ 9 ارب ٹیکس وصولی سے ادارے کے بجائے جیالہ خوشحال ہوگا۔
رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کو خبردار کرتا ہوں کہ کسی غیر قانونی حربے کا حصہ نہ بنیں، کرپشن پی پی کی نس نس میں شامل ہوچکی ہے، پی پی کو ٹیکس کے نام پر عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ضلع کیماری پولیس کی بڑی کارروائی ، 53 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار