مہوش حیات کا اپنی فلم پروڈکشن کمپنی لانچ کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے اپنی بین الاقوامی فلم کمپنی لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ مہوش حیات نے ایک پروگرام میں شرکت جس میں انہوں نے اپنی نئی فلم سمیت دیگر موضوعات پر گفتگو کی، انہوں نے اعلان کیا کہ وہ یو کے میں اپنی نئی فلم کمپنی ’پنک لاما فلمز‘ کھول رہی ہیں جو کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی پراجیکٹس پر کام کرے گی۔

مہوش حیات نے کہا کہ وہ پنک لاما فلمز کے زریعے ایسی فلمیں اور ویب سیریز بنائیں گی جس میں اسلامو فوبیا اور اینٹی پاکستان اسٹیریوٹائپ کے پراپیگنڈے کو ختم کیا جا سکے اور پاکستان کی ایک مثبت تصویر دکھائی جائے۔

اداکارہ کے مطابق ان کی اس فلم کپمنی میں بافٹا اور ایمی ایوارڈز یافتہ پیشہ ورانہ ٹیم کام کرے گی۔

یاد رہے کہ مہوش حیات ان دنوں اپنی ملٹی ڈائریکٹرز فلم ’تیری میری کہانیاں‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو بڑی عید کے موقع پر پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہے۔

Related Posts