فلمسٹار مہوش حیات سکھر میں اسکولوں کے قیام کے لیے میراتھن ریس میں حصہ لیں گی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلمسٹار مہوش حیات سکھر میں اسکولوں کے قیام کے لیے میراتھن ریس میں حصہ لیں گی
فلمسٹار مہوش حیات سکھر میں اسکولوں کے قیام کے لیے میراتھن ریس میں حصہ لیں گی

پاکستانی فلمسٹار مہوش حیات نے سکھر میں پانچ نئے اسکولوں کے قیام کے لیے  لندن میں ہونے والی میراتھن ریس میں حصہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔

بین الاقوامی فلاحی ادارے پینی ایپل کے لیے خیر سگالی سفیر کے طور پر کام کرنے والی مہوش حیات نے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کام کا آغاز میراتھن ریس سے کیا ہے۔

پینی ایپل کے مطابق پاکستانی فلمسٹار کو تقریباً 27 میل کا فاصلہ دیگر معروف شخصیات کے ہمراہ دوڑتے ہوئے طے کرنا ہوگا۔ اس حوالے سے مہوش حیات بھی کافی پرجوش نظر آتی ہیں۔

مہوش حیات نے کہا ہے کہ مجھے عالمی ادارے  پینی ایپل کا سفیر مقررکیا گیا ہے جس بہت خوشی ہوئی اور میں عوام سے درخواست کرتی ہوں کہ سکھر میں اسکول قائم کرنے کے لیے آگے آئیں اور میری مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیئے: نصرت فتح علی خان کو آج مداحوں سے بچھڑے 22 سال ہو گئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کی کمی ہے اور صحت کے شعبے کا حال بھی ناقص ہے۔ اس لیے میں آپ سے اپیل کرتی ہوں کہ اسکولوں کے قیام کے لیے فنڈز مہیا کریں تاکہ پاکستان کے بچے تعلیم حاصل کرسکیں۔

مزید پڑھیئے: پاکستانی ایکٹریس ارمینا خان کا منگیتر فیصل خان سے شادی کرنے کا اعلان

Related Posts