تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔ مہوش حیات کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔ مہوش حیات کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل
تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔ مہوش حیات کا وزیر اعظم کے بیان پر ردِ عمل

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ دوسروں کے تنازعات کی بھاری قیمت ہمیں دینی پڑتی ہے۔

سماجی  رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سربراہِ مملکت ہونے کا اچھا ثبوت دیا، انہوں نے ایران امریکا کشیدگی پر معقول ردِ عمل دیا ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے پاکستان کوایسے تنازعات میں ہمیشہ سے گھسیٹنے کا رجحان رہا ہے جس کا نتیجہ ہمیں  آخر میں سب سے زیادہ تکالیف سہہ کر بھگتنا پڑتا ہے۔

مہوش حیات نے وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مثبت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے معقول مؤقف اپنایا جبکہ عسکری خطرے کے خلاف عالمی برادری کو اسی طرح کا پیغام جانا چاہئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور مشرق وسطیٰ کے بدلتے حالات کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اہم ہدایات دیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کاکہنا تھا کہ میں نے ہدایات دی ہیں کہ وزیرخارجہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ جاکر ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملیں جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قائدین سے روابط قائم کریں ۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کی آرمی چیف اور وزیرخارجہ کو ہدایات

Related Posts