اداکارہ مہوش حیات نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کے دوران امتحانات ملتوی کرنے کے فیصلے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی تعریف کی ہے۔
مہوش حیات نے ٹویٹر پیغام میں وزیر تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے نوٹس لیا، امتحانات ملتوی کرنا درست فیصلہ ہے۔ تعلیم اہم ہے لیکن کورونا کے دوران طلبہ کی حفاظت بھی ضروری ہے۔
Thank you @Shafqat_Mahmood . So glad that you took notice. Postponing the exams was the sensible decision – education is important but protecting the students in these Covid times was paramount ! #Exams2021
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) April 27, 2021