ایک ہی سکے کے دو رُخ، اداکار شان اور مہوش حیات آمنے سامنے آگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک ہی سکے کے دو رُخ، اداکار شان اور مہوش حیات آمنے سامنے آگئے
ایک ہی سکے کے دو رُخ، اداکار شان اور مہوش حیات آمنے سامنے آگئے

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان اور اداکارہ مہوش حیات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ایسے پیغام کیلئے آمنے سامنے آگئے جسے ایک ہی سکے کے دو رخ یا ایک ہی خیال کے دو پہلو قرار دیا جاسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فلمی اداکارہ مہوش حیات نے کہا کہ میں سوچتی ہوں، اس لیے میں ہوں (یعنی کیونکہ میں سوچتی ہوں، اس لیے میں زندہ ہوں)۔

اداکارہ کے خیال پر ردِ عمل دیتے ہوئے معروف فنکار شان نے کہا کہ آپ ہیں، اِس لیے آپ سوچتی ہیں (یعنی آپ زندہ ہیں اور آپ کا سوچنا اس بات کا ثبوت ہے)۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں ایک شو کے دوران اپنے ہونے والے ہمسفر کے بارے میں بتایا ہے۔

یوٹیوب چینل سے نشر ہونے والے آن لائن شو ”بائے دا وے“ کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر 10 روز قبل شیئر کی گئیں جن میں مہوش حیات انٹرویو دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات کو کیسا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

Related Posts