پنجاب نہیں جاؤں گی، چھلاوہ اور ایکٹر اِن لاء سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی فنکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگر جنوبی کوریا جیسا چھوٹا ملک نیٹ فلکس جیسے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر راج کرسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ پاکستانی فنکاروں میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا (گلف نیوز) کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات نے اداکاری کے میدان میں پاکستانی مواد اور اسکرپٹ کے انتخاب سے قبل اپنے معیارات پر گفتگو کی۔ پاکستانی مواد او ٹی ٹی پلیٹ فارمز پر نہ دکھائے جانے پر مہوش حیات نے کہا کہ ایسا نہیں کہ پاکستانی اداکاری نہیں کرسکتے۔
نعمان اعجاز کو پری زاد میں جانداراداکاری پر آسکر ایوارڈ دینے کی تجویز
شاہ رخ کی 56 ویں سالگرہ،بالی ووڈ کنگ آج بھی مداحوں کی اولین پسند
انٹرویو کے دوران مہوش حیات نے کہا کہ یہ سمجھنا غلط ہوگا کہ پاکستانی اداکاری اور تفریحی مواد تخلیق نہیں کرسکتے بلکہ ہمارے ملک کو اپنے کام کرنے کے طریقۂ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ اگر جنوبی کوریا جیسا چھوٹا ملک نیٹ فلکس پر راج کرسکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟
مہوش حیات نے کہا کہ پاکستانی رائٹرز کو اسٹوری لائن میں بہتری لانے اور بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مزید پیشہ ورانہ طریقۂ کار استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی سطح پر ڈرامے اور فلمیں دیکھنے والے افراد کی ذہنی سطح قومی نوعیت کی تخلیقات سے بے حد بلند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری فلمیں اور ڈرامے گھریلو سطح پر اور صرف پاکستانی ناظرین کے ذہنی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائے جاتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارا تخلیق کیا گیا مواد بین الاقوامی سطح کے ناظرین و سامعین تک نہیں پہنچتا۔ مقامی سطح کا تخلیقی مواد تیار کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن یہ عالمی پلیٹ فارم کیلئے موزوں نہیں۔