مہران ٹاؤن کے رہائشیوں کو لینڈ مافیا نے مکانات گرا کر بے گھر کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہران ٹاؤن کے رہائشیوں کو لینڈ مافیا نے مکانات گرا کر بے گھر کر دیا
مہران ٹاؤن کے رہائشیوں کو لینڈ مافیا نے مکانات گرا کر بے گھر کر دیا

کراچی: کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع مہران ٹاؤن کے مکینوں پر قبضہ مافیا نے قیامت ڈھادی، متعدد مکانات کو مسمار کرکے لوگوں کو بے گھر کردیا۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا کہ وہ گزشتہ 18 سال سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہیں، لیکن کوئی بھی زمین کی ملکیت کا دعویٰ کرنے نہیں آیا، لیکن اب لینڈ مافیا سرگرم ہو کر ان کے گھروں کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ مافیا نے علاقے میں مکانات کی کئی فائلیں بنا رکھی ہیں اور کئی فریقوں کو زمین بیچ کر اپنی جیبیں بھر رہے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ وہ نوکری پر گئی ہوئی تھیں اس دوران لینڈ مافیا کے غنڈوں نے ان کے گھر پر حملہ کر کے ان کی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے گھسیٹا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 3 سے 4 دنوں سے اپنے بچوں کے ساتھ کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہی ہیں، بچوں نے کھانا تک نہیں کھایا۔

ایک اور متاثرہ خاتون نے بتایا کہ ان کے پاس مہران ٹاؤن میں رہائش پذیر مکانات کے کاغذات موجود ہیں لیکن لینڈ مافیا ان کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 18 سال سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں اور 2017 میں کاشف خان اور اس کے بھائی نے جو کہ ایک ریٹائرڈ سب انسپکٹر کے بیٹے ہیں نے زمین پر قبضے کے لیے پچھلی تاریخوں میں ٹرانسفر کے کاغذات بنائے۔

متاثرین نے اعلیٰ حکام سے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Posts