اسلام آباد:صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ خصوصی بچوں سے ملاقات ہمیشہ میری زندگی کا اہم موقع ہوتا ہے جس سے مجھے خوشی ملتی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ خصوصی بچے مجھ سے آ کر گلے ملے، یہ میری زندگی کے یادگار مواقع میں سے ایک ہے۔
پیغام میں صدرِ مملکت نے خصوصی بچوں کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ سے آنے والے خصوصی بچوں نے ایوانِ صدر میں ان سے ملاقات کی۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ خصوصی بچوں نے میرے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے مجھے ایک پرچم کا تحفہ بھی دیا جبکہ معاشرے میں ان کے کردار کے حوالے سے میری جدوجہد اور کاوشیں جاری رہیں گی۔
One of the best days of my life, full of lovely hugs from Down syndrome affected children who had come from Jhang and graced the Presidency, to express their love for me and to present me with a flag. My concern & efforts for their full emancipation in society continue. pic.twitter.com/g4rxLsaZiq
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) February 18, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے کہا ہے کہ سائنس نے لوگوں کی زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے
ونڈر ٹری کے وفد سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ امید ہے کہ کمپیوٹر ٹکنالوجی کے ذریعہ خصوصی بچے بہتر تعلیم حاصل کرسکیں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: خصوصی بچوں کی صلاحیتیں بڑھائی جاسکتی ہیں۔ سید قاسم نوید قمر