آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے لیے امریکا کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کی صورت حال اور  متختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن مسلم لیگ ن میں شامل

مذکورہ ملاقات میں آرمی چیف نے افغانستان میں انسانی بحران کےخطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت پر زلمے خلیل زاد کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts