آج پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل بنائینگے،احسن اقبال

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahsan iqbal strongly criticism the pti govt

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے لئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اجلاس آج ہوگا۔

شہبازشریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے بتایا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ اپوزیشن کے رہنما حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے سیاسی انتقام سے متعلق حکمت عملی بھی مرتب کی جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شہباز شریف اور آل پارٹیز کانفرنس سے خوفزدہ ہے اور اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کو روکنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف عدالت میں پیش، سیکورٹی کے سخت انتظامات

انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو اس لئے گرفتار کیا گیا کہ حکومت عام انتخابات 2018 کی طرح گلگت بلتستان انتخابات میں انتخابات میں دھاندلی کرسکے۔

Related Posts