بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پہلا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پہلا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا
بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پہلا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا

بیرونِ ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اسلام آباد میں ختم ہوگیا ہے جس کے دوران تارکینِ وطن کو واپس لانے کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ  بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لئے اپوزیشن اور حکومتی ارکان پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوا جس میں تارکین وطن کو واپس لانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ 

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تارکینِ وطن کی واپسی کے بارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز  ذلفی بخاری نے کمیٹی کو آگاہ کیا جبکہ کمیٹی کا مقصد وزارتِ خارجہ سے تعاون کرنا ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ کمیٹی کامقصد وزارت خارجہ، وزارت اوورسیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ساتھ تعاون کرنا ہے تاکہ ان ممالک میں پاکستان کے سفارتخانوں کے ذریعے تارکین وطن کی ہر ممکن سہولیات کے ساتھ باآسانی واپسی کو یقینی بنایا جاسکے اور ان کی شکایات متعلقہ فورمز کے ذریعے دور کی جاسکیں۔ 

Related Posts