پیپلزپارٹی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سعید غنی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سعید غنی
پیپلزپارٹی این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی، سعید غنی

کراچی : پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ 29 اپریل کو پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 249 سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے آج پیپلز سیکریٹیریٹ میں ہونے والے کراچی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں این اے 249 کے ضمنی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور 26 اپریل کو بڑے انتخابی جلسے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کے علاوہ  این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے لئے حکمت عملی وضع کی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا کہ بلاول بھٹو کے ترقی کے وژن سے دن بہ دن پیپلز پارٹی پر عوام کے غیرمتزلزل اعتماد میں اضافہ ہوا ہے عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے پیپلزپارٹی عوامی حقوق کی جدوجہد کا ہراول دستہ ہے۔

سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پی پی پی کی عوامی خدمت کے پیش نظر لوگ جوق در جوق پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم پر یکجا ہورہے ہیں کراچی کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کیا ہے جو کراچی کی ترقی کی صورت میں نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے ہر دور میں کراچی کی ترقی کے لئے منصوبے دیے اور انہیں مکمل کرایا ضلع غربی کے عوام کے پینے کے پانی سمیت دیگر تمام مسائل حل کریں گے۔

پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کراچی و سندھ کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ مستقبل میں عوام کو کراچی کے علاقے میں کام نظر آئیں گے۔ حلقہ 249 کی عوام کا بنیادی مسئلہ پانی سیوریج اور سڑکیں ہیں پیپلزپارٹی کراچی کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے حلقہ 249 کے مسائل حل کریں گے۔

پی پی پی کراچی کے جنرل سیکریٹری جاوید ناگوری نے کہاکہ 2018 کے بعد ہونے والے ہر ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو شکست دی ہے گزشتہ ضمنی الیکشنوں میں عوام نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پی پی پی کی عوامی خدمات پر اعتماد کرتے ہیں اور سلیکٹرز کی مرحون منت پی ٹی آئی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایکس میں گذشتہ ہفتے مندی کا راج، سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے

Related Posts