وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستانی دوا ساز اداروں کی جانب سے 16 کروڑ روپوں کی ادویات اور طبی سازوسامان افغانستان بھجوایا جارہا ہے جس پر فارما کمپنیوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر افغانستان میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں افغانستان میں تربیت یافتہ طبی عملے کی فراہمی یقینی بنانے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بات پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی جس نے وفاقی وزارت صحت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو ادویات اور طبی سازوسامان پر مشتمل نو ٹرک حوالے کیے۔

اس موقع پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصم رؤف، سابق چیئرمین اسد شجاع، امان اللّٰہ شیخ، عثمان شوکت، حامد رضا، حسیب خان، عاطف اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔

پاکستانی فارما انڈسٹری کی جانب سے افغانستان کے لیے جمع کی گئی ادویات اور طبی سازوسامان کی مالیت تقریباً 16 کروڑ روپے ہے، مزید کمپنیوں کی جانب سے ادویات و آلات کی صورت میں عطیات دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو ادویات آلات اور تربیت یافتہ طبی عملے کی شدید ضرورت ہے اور حکومت پاکستان افغانستان کو تربیت یافتہ ڈاکٹروں اور طبی عملے کی ضروریات پورا کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کی صحت کی ضروریات پورا کرنے کے لیے سخت ہدایات دی ہیں جس کے بعد ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد افغانستان میں طبی عملے کی تربیت کے لیے کام شروع کر چکی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ادویات اور آلات سے بھرے 9 ٹرک افغانستان کے وزیر صحت ڈاکٹر قلندر عباد کے حوالے کردیے جائیں گے، افغانستان میں پاکستان کی جانب سے قائم اسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔

پی پی ایم اے کے چیئرمین قاضی منصور دلاور کا کہنا تھا کہ پاکستانی فارما انڈسٹری افغانستان کی صحت کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں: سستی سواری پڑجائےنہ بھاری،گرین لائن کاسفرکیساہوگا؟

پاکستانی کمپنیوں نے 16 کروڑ روپے کی ادویات اور طبی سازو سامان جمع کیا ہے جبکہ مزید کمپنیوں کی جانب سے ادویات اور طبی سازو سامان آنے کا سلسلہ جاری ہے جو کہ وقتاً فوقتاً افغانستان بھجوایا جاتا رہے گا۔

Related Posts