بالی ووڈ اداکارہ و بی جے پی کی ایم پی کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سی آئی ایس ایف افسر کلوندر کے چرچے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔
کنگنا رناوت کو گزشتہ روز ایئر پورٹ پرتھپڑ مارا گیا تھا، جس میں اس معاملے پر بہت زیادہ توجہ مبذول کرائی گئی تھی کہ کلوندر کور نامی خاتون کانسٹیبل نے اداکارہ کو کیوں مارا تھا۔
آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ اصل میں کیا ہوا اور یہ سی آئی ایس ایف افسر کون ہے۔
کیا ہوا تھا؟
کنگنا رناوت چندی گڑھ ایئرپورٹ پر چیکنگ پوسٹ سے گزر رہی تھیں۔ اسی وقت ایک خاتون کانسٹیبل نے مبینہ طور پر نومنتخب بی جے پی ایم پی کو تھپڑ مار دیا۔
کلوندر کور کون ہے؟
کلوندر کور سی آئی ایس ایف کانسٹیبل ہیں جو کسانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے 2009 میں سی آئی ایس ایف میں شمولیت اختیار کی اور 2021 سے چندی گڑھ ہوائی اڈے پر فورس کے ایوی ایشن سیکورٹی گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔ماضی میں کلوندر کور کا ریکارڈ بہت بے داغ رہا ہے۔
اداکارہ کو تھپڑ کیوں مارا؟
کلوندر کور کے مطابق وہ 2020 میں کسانوں کے مظاہروں کے دوران اداکار اور سیاست دان کے ایک تبصرے کی وجہ شدید غصے میں تھی، کلوندر کور کو یہ کہتے ہوئے دیکھا گیا، کہ میری ماں وہاں تھی، کنگنا رناوت کے اس بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہ کسانوں کے احتجاج میں شامل خواتین کو دہلی کی سرحدوں پر بیٹھنے کے لیے ہر ایک کو 100 روپے ادا کیے گئے تھے۔ کنگنا نے کہا تھا کہ خواتین 100 روپے کے لیے کسانوں کے احتجاج میں بیٹھی تھیں۔ کیا وہ وہاں جا کر بیٹھ جائے گی؟ ۔
افسر کے ساتھ کیا ہوا؟
اداکارہ اور نومنتخب ایم پی کو تھپڑ مارنے پر فورس میں ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہےاورخاتون کانسٹیبل کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کیس کا بھی سامنا ہے۔