پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع دماغی صحت پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے عوام الناس کو یوگا سکھانے کیلئے پر عزم ہیں جس پر مداحوں کی طرف سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اپنے بچوں کو اردو سکھانے کی خواہش کا اظہار کرنے والی گلوکارہ میشا شفیع نے رمضان المبارک کے دوران صحت کے نئے اہداف مقرر کرلیے۔
گلوکارہ میشا شفیع نے یوگا کے ایک آسن میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے یوگا ٹیچر بننے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ میں قریب قریب ایک یوگا ٹیچر بن چکی ہوں اور یوگا سکھا سکتی ہوں۔
میشا شفیع نے کہا کہ اگر میری مصروفیات نے اجازت دی تو اپنی توجہ دماغی صحت پر مرکوز رکھتے ہوئے میں کچھ لوگوں کو ایک ایک کرکے یوگا سکھا سکتی ہوں، تو کیا آپ سیکھنا چاہیں گے؟
دوسری جانب میشا شفیع کی پیشکش کا جواب دیتے ہوئے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے یوگا ٹیچر بننے پر انہیں تعریفی کلمات سے نوازا اور اپنے اپنے انداز میں مختلف تبصرے کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی میزبان کنول احمد پاکستانی ڈراموں میں گھر داماد پر ہونے والی تنقید پر برہم