اداکارہ میرا ملبوسات اور لپ اسٹک میں اپنے نام سے نئی برانڈ متعارف کرانے کیلئے تیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے ملبوسات اور لپ اسٹک میں اپنے نام سے ایک نئی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔

سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں جلد ہی اپنی ایک ملبوسات اور لپ اسٹک کی برانڈ میرا جی متعارف کرواؤں گی۔

انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ میرا نے کہا کہ میں اس وقت امریکی ریاست ہیوسٹن میں ہوں اور پاکستانی قونصلیت اور ریحان صدیقی کی دعوت پر امریکا آئی ہوئی ہوں۔ میرا ارادہ ہے کہ ملبوسات میں اپنے نام سے نئی برانڈ متعارف کراؤں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera fan page (@meerajeeofficial)

اداکارہ میرا نے ریحان صدیقی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم مستقبل قریب میں متعدد ایونٹس منعقد کریں گے۔ میں اپنی ویب سائٹ اور یو ٹیوب چینل جلد شروع کروں گی۔ میں اور ریحان امریکا میں مختصر فلمز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

میرا نے کہا کہ میں امریکا میں اپنی ملبوسات اور لپ اسٹک کی برانڈ متعارف کرا رہی ہوں۔ میڈیا پر دماغی علاج کے ہسپتال میں بھیجے جانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ میں پاگل نہیں ہوں۔

اپنی ایک اور پوسٹ میں اداکارہ میرا نے کہا کہ ریحان صدیقی ایک مثبت سوچ کی حامل شخصیت ہیں جو پاکستان اور اس کے ٹیلنٹ کی ترویج پر کام کر رہے ہیں۔ وہ حقیقی پاکستانی ٹائیگر اور پاکستان کا اصل چہرہ ہیں۔

ریحان صدیقی کی مزید تعریف کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی تصویر کو ابھار رہے ہیں۔ میں امریکا میں ریحان صدیقی کے ساتھ صرف کاروبار کروں گی۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Meera fan page (@meerajeeofficial)

ایک بار پھر ملبوسات اور لپ اسٹک کی اپنی برانڈ متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ ہم امن اور فلاح و بہبود کیلئے کام کر رہے ہیں۔ ریحان صدیقی کے ساتھ بزنس کا ارادہ رکھتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: فلم ”باجی“ کی کامیابی سے میرے ناقدین پاگل ہوگئے ہیں، میرا

Related Posts