میڈیکل بورڈ نے آرزو فاطمہ کی عمر 15 سے 16 سال قراردے دی، آرزوکا گھر جانے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

medical board declared Arzoo Fatima to be 15 to 16 years

کراچی :نو مسلم لڑکی آرزو فاطمہ کیس میں 5 رکنی میڈیکل بورڈ نے آرزو فاطمہ کی عمر 15 سے 16 سال قرار دے دی،آرزو فاطمہ نے ایک بار پھر اپنے گھر جانے سے انکار کردیا۔

نو مسلم لڑکی آرزو فاطمہ کیس میں میڈیکل بورڈ کی سیلڈ رپورٹ سندھ ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی، عدالت کا کہنا ہے کہ صرف ان لوگوں کی آرزو سے ملاقات کرائی جائے جن سے وہ ملنا چاہے۔

میڈیکل بورڈ کی جانب سے آرزو فاطمہ کو 15 سے 16 سالہ قرار دیا گیا ہے جبکہ آرزو کے والدین اور نادرا دستاویزات کے مطابق اسکی عمر 13 سال ہے جبکہ پولیس نادرا ریکارڈ کی تصدیق کرچکی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت پر آرزو کی عمر کے تعین کیلئے نادرا ودیگر دستایزات کو مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں آرزو کو 15 سے 16 سالہ قرار دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے آرزو کے شوہر کو گرفتار کرنے سے روک دیا، تحفظ فراہم کرنیکا حکم

عدالت میں پیشی کے موقع پر آرزو فاطمہ نے ایک بار پھر اپنے گھر جانے سے انکار کردیاہے جبکہ عدالت نے آرزو سے ملنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان لوگوں کی آرزو سے ملاقات کرائی جائے جن سے وہ ملنا چاہے۔

Related Posts