ثقافت، آرٹ اور مصوری کو عام کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے،ابراربختیار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی : اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے زیراہتمام’’ ’ ادب اور میڈیا میں نئی نسل کے کردارپر‘‘ مذاکرہ و مشاعرہ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت معروف صحافی ابرار بختیار نے کی۔

ابرار بختیار نے صدارتی خطاب میں کہا کہ میڈیا معاشرے کا اہم ستون ہے میڈیا کے ذریعے ہی معاشرے کی ثقافت، آرٹ، مصوری اور ادب کو عام کرنے میں میڈیا میں اہم رول ہوتا ہے پاکستان میں پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا میں نئی نسل اپنا اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

نئی نسل بہت لگن سے کام کررہی ہے اور محنت بھی کرتے ہیں لیکن انہوں نے میڈیا کے فن کو صحیح طریقے سے سیکھا نہیں ہے جب کہ میڈیا ہی ہے جو معاشرے کے اصل رنگ ڈرامے کی صورت میں فلم انڈسٹری کی صورت میں علاقائی ثقافت کو اجاگر کرنے میں پیش پیش ہوتی ہے ۔

نئی نسل میں جب تک ترتیب یا فتہ ذہن نہیںہوگا تب تک میڈیا صحافت کا جو معاشرے کے دلوں پر اثر کرتا ہوا دکھائی نہیں دے گا۔معروف شاعرہ ڈاکٹر ثروت رضوی نے کہا کہ ننی نسل کو چاہئے کہ ادب اور صحافت کے آداب پوری طرح سمجھیں اور سیکھ کر کام کریں تو وہ ان کے لئے اور سماج کے لئے مثبت ہوگا جس پر معاشرے کے اصل رنگ سامنے دیکھنے اور پڑھنے کو ملیں گے اور یہ ہی معاشرے کی ترقی کی بنیا ثابت ہوگی۔

شاعرہ حر ا شبیرنے کہا کہ ادب اور ثقافت میں نئی نسل کے کردار پر نئی نسل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کے رویوں کو درست کرنا بھی ضروری ہے رویوں سے ہی نئی نسل ادب اور میڈیا میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں اس لئے اسکولوں میں بھی کچھ رویوں کی تربیت پر مختص کرنا ضروری ہے۔

اکادمی ادبیات پاکستان کراچی کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے کہا کہ ادب اور میڈیا میں نئی نسل اہم اور بنیادی ستون ہے۔

مزید پڑھیں:مولانا صاحب! اب کیا جان لیں گے، نادیہ مرزا کا اپوزیشن قیادت سے سوال

نئی نسل ہی ادب کی گہرائی سے نکل کر جب میڈیا میں آتا ہے تو اس وقت اس کا کردار اور پیغام صرف اور صرف امن محبت اور ادب وثقافت کا فروغ میں اہم رول ثابت ہوتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ اہل قلم ک طاقت ہی قوموں کی تقدیر بدلتی ہے۔

Related Posts