کراچی:صدر پاکستان کی اہلیہ بیگم ثمینہ عارف علوی نے عوام میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے سماجی آگاہی مہمات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف میڈیا پلیٹ فارمز اور سوشل میڈیا کو کینسر سے آگاہی کے لیے مہمات میں شامل ہونا چاہیے، ابتدائی مرحلے میں کینسر کی تشخیص کے لیے میموگرافی کی جانی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو گورنر ہائوس کراچی میں کینسر آگاہی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں شرکاء پر زور دیا کہ کینسر آگاہی سیشنز کے لیے مہمات شروع کی جائیں۔
مزید پڑھیں:افغان خواتین کو یونیورسٹی جانے کی اجازت، مخلوط تعلیم پرپابندی