واٹربورڈافسران کو فنی وتکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی ،خالد محمود شیخ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MD Water Board Khalid Mahmood Sheikh presided over the important meeting

کراچی :ایم ڈی واٹر بورڈ خالد محمود شیخ نے کہا ہے کہ واٹربورڈافسران کو  فنی وتکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی ، ملازمین واٹربورڈ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے اسے شہر ی خدمت کیلئے بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ شہریوں کودرپیش فراہمی ونکاسی آب کے مسائل کے دیرپا حل کیلئے اقدامات کیئے جارہے ہیں ، بروقت مرمت اور مناسب دیکھ بھال سے و اٹربورڈ کی مشینری کی طبعی عمر اور استعدار کار میں اضافہ کیا جائے۔

اعلیٰ افسران وقت کی پابندی کو شعار بنائیں ، قواعد وضوابط پر عمل کرکے ماتحت عملہ کیلئے مثال بنیں ۔یہ بات انہوں نے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ افسران وانجینئرز کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈسید ناصر حسین شاہ کی ہدایات ہیں کہ ادارے میں مثالی نظم ونسق قائم کرکے ادارے کو شہری خدمات کا اعلیٰ ادارہ بنایاجائے ، انہوں نے کہا کہ فراہمی ونکاسی آب کے جاری کاموں کے معیار کی جانچ پڑتال کی جائے ۔

تمام سپرنٹنڈنگ انجینئر ز اپنے متعلقہ علاقوں کے منتخب نمائندگان سے میٹنگ کرکے فراہمی ونکاسی آب کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں اور شہریوں کو بہتر فراہمی ونکاسی آب کی سہولیات کی فراہمی کیلئے مفصل رپورٹ آئندہ 24گھنٹوں کے اندر ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ واٹربورڈاپنے افسران کو پیشہ وارانہ فنی وتیکنیکی تربیت فراہم کرے گا ، ملازمین واٹربورڈ کی صلاحیتوں کو شہر ی خدمت کیلئے بھرپورانداز میں بروئے کار لایاجائے گا،ایم ڈی واٹربورڈ نے افسران سے کہا کہ وہ جونیئر افسران کو اپنے تجربات سے مستفید کریں تاکہ وہ بھی مستقبل میں شہر کی خدمت بھرپور انداز میں کرسکیں ۔

اس موقع پرایم ڈی واٹربورڈ نے شہر کے نظام نکاسی آب کو بہتر بنانے کیلئے کورنگی سیوریج پمپنگ اسٹیشن کو 54انچ قطر کی لائن سے منسلک کرنے سمیت دیگر اہم کاموں کی منظوری دی ،اجلاس کے دوران ایم ڈی واٹربورڈ نے تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرز سے فرداً فرداً ان کے متعلقہ علاقوں کے مکینوں کو درپیش فراہمی ونکاسی آب سے متعلق مسائل بھی معلوم کیئے۔

مزید پڑھیں: فراہمی ونکاسی آب کے نظام میں بہتری لائی جائے گی، خالد محمود شیخ

اجلاس میں چیف انجینئر واٹرغلام قادر عباس، چیف انجینئر بلک ظفر پلیجو ، چیف انجینئر سیوریج سعید شیخ ، چیف انجینئر الیکٹریکل اینڈ مکینیکل انتخاب راجپوت اور تمام ضلعی سپرنٹنڈنگ انجینئرزنے شرکت کی ۔

Related Posts