انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، کمار سنگاکارا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

MCC chief Sangakkara wants England, Australia to tour Pakistan

لندن : پاکستان میں حالات بہت بہتر ہوچکے ہیں، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو باقاعدہ بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے۔

ایم سی سی کے سربراہ سابق سری لنکن کرکٹر کمار سنگارا نے ہے کہ سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی پر انگلینڈ اور آسٹریلیا کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے جبکہ جنوبی افریقہ کو بھی دورہ پاکستان سے متعلق خدشات کو نظر انداز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

لاہور میں سری لنکا کی ٹیم کو لے جانے والی بس پر 2009 میں ہوئے حملے کے بعد سے ٹاپ ٹیموں نے پاکستان سے منہ پھیر لیا ہے جس میں چھ کھلاڑی زخمی ہوئے تھے اور چھ پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ پاکستانی ہلاک ہوگئے تھے، کمارا سنگاکارا بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

کمارسنگا کارا رواں سال فروری میں ایم سی سی کی ٹیم کے ساتھ پاکستان آئے تھے لیکن ٹاپ ٹیمیں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اب تک پاکستان کا دورہ کرنے سے گریزاں ہیں۔

سنگا کارا نے ایک کرکٹ شو کو کہا کہ پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے اس لیے کسی بھی ٹیم کو پاکستان کا دورہ کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں محسوس کرنی چاہیے، ان کا کہنا ہے کہ ایم سی سی ٹور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے ایک مثبت پیشرفت تھی۔

مزید پڑھیں: وسیم اکرم اور شعیب اختر کو آل ٹائم ورلڈ الیون میں شامل کرلیا گیا

پاکستان نے دسمبر میں 2009 کے بعد ہوم سرزمین پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا جبکہ بنگلہ دیش کیخلاف فروری میں راولپنڈی میں بھی ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

بنگلہ دیش نے اپنے دورے کو تین حصوں میں تقسیم کیاتھا تاہم کورونا کی وجہ سے مارچ میں آخری دورہ منسوخ کردیا گیا تھا۔

Related Posts