’منی بیک گارنٹی‘ اور ’ہوئے تم اجنبی‘: کس پاکستانی فلم نے زیادہ کمائی کی؟

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اس عیدالفطر پر تقریباََ چار پاکستانی فلمیں ریلیزہوئی ہیں جن میں ’منی بیک گارنٹی‘، ’ہوئے تم اجنبی‘، ’ڈور‘ اور ’دادل‘ شامل ہیں۔

بنیادی طور پر دو پاکستانی فلموں نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے، آئیے دیکھتے ہیں کہ ان دونوں فلموں نے باکس آفس پر کتنا بزنس کیا ہے؟

منی بیک گارنٹی

سسپنس، کامیڈی اورایکشن سے بھرپور فلم منی بیک گارنٹی کی کہانی بینک ڈکیتی کے منفرد موضوع کا احاطہ کرتی ہے۔

پاکستان فلموں کے بزنس پر خاص نظر رکھنے والے علی زین نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ عید الفطر کے ہفتے کے دوران فلم نے پاکستان بھر سے 6.5 کروڑ سے زائد جبکہ بیرون ملک 3.5 سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔

Box Office Collections Of Big Pakistani Films On Eid Weekend

فلم میں لیجنڈ کرکٹر اور سوئنگ کے سلطان لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے فلم میں بینک مینیجر کا کردار ادا کیا جبکہ منی بیک گارنٹی میں شنیرا اکرم نے غیر ملکی صحافی کا کردار ادا کیا۔

فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دل پذیر، مرزاگوہر رشید، شایان خان، مانی، کرن ملک، علی سفینہ،مرحوم احمد بلال، عدنان جعفر، شفاعت علی اور اقدس وسیم سمیت دیگر فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ہوئے تم اجنبی

دوسرے نمبر پر جس پاکستانی فلم نے زیادہ کمائی کی وہ ہوئے تم اجنبی جس نے تقریباََ 2 کروڑ کا بزنس کیا ہے۔

ماضی کے مقبول ترین ہیرو شاہد کے بیٹے اور صحافی کامران شاہد کی فلم ’ہوئے تم اجنبی‘ کے ہدایت کار اور مصنف کامران شاہد ہیں۔

Box Office Collections Of Big Pakistani Films On Eid Weekend

فلم میں میکال ذوالفقار اور سعدیہ خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم کی کہانی 1971 کی جنگ اور سقوط ڈھاکا کے دوران محبت کی ان کہی داستانوں کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں معروف اداکار سہیل احمد اور شفقت چیمہ سمیت محمود اسلم، ثمینہ پیرزادہ، عائشہ عمر، شمعون عباسی، علی خان شامل ہیں۔

Related Posts