میئر شیخ انصرنے سی ڈی اے اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے 60 کھلاڑیوں کا تبادلہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر شیخ انصر عزیز

اسلام آباد :میئر شیخ انصر عزیز نے سی ڈی اے اسپورٹس اینڈ کلچر ونگ کے 60 کھلاڑیوں کو مختلف ڈائریکٹریٹ میں ٹرانسفر کر دیا ،کھلاڑیوں میں شدید بے چینی ،وزیراعظم سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔

کھلاڑیوں کو سینی ٹیشن ایم پی ورکشاپ اور واٹر بورڈ میں ٹرانسفر کیا گیا ہے ،قومی سطح کے کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم لوگ اسپورٹس مین ہیں ،ہمیں کھیل کے علاوہ کچھ نہیں آتا ،ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی گئی ہے۔

متاثرہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین اور ایم سی آئی کے آپس میں اختیارات کی جنگ کی وجہ سے ہمیں نقصان پہنچایا گیا ہے، سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری یاسین نے اس موقع پر ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مئیر اسلام آباد کو کسی بھی صورت اختیار نہیں ہے کہ وہ شعبہ اسپورٹس اینڈ کلچر سے یک جنبش قلم 60 کھلاڑیوں کو ٹرانسفر کرتا ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کا ٹرانسفران کے ساتھ ظلم ہے، سی ڈی اے چیئرمین اور اور میئرمیٹرو پولیٹن کارپوریشن شیخ انصر عزیز کی آپس میں اختیارات کی جنگ میں مزدوروں کو کو پیسا جا رہا ہے ، ایک کھلاڑی کیسے سینی ٹیشن میں کام کر سکتا ہے یا ایم پی او ورکشاپ میں کام کر سکتا ہے یا پھر واٹر بورڈ میں کام کر سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو بحیثیت کھلاڑی ہی بھرتی کیا گیا تھا تو آج پھر راتوں رات کون سی آفت آ گئی کہ پورا کا پورا سپورٹس اینڈ کلچرکا شعبہ ختم کر دیا گیا ،ہم اس فیصلے کو نہیں مانتے۔

مزید پڑھیں:شیخو پورہ میں کرنٹ لگنے کے باعث 3 بچے اور بوڑھی خاتون جاں بحق ہو گئے

وزیراعظم عمران خان خود بھی کھلاڑی ہیں ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے کو واپس لینے کے لئے آرڈر صادر فرمائیں ورنہ ہم کورٹ میں چلے جائیں گے اور ہم ہر فورم پر اس کیس کو لڑیں گے ۔

Related Posts