میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3 امیدوار میدان میں آگئے، پولنگ جاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3 امیدوار میدان میں آگئے، پولنگ جاری
میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے 3 امیدوار میدان میں آگئے، پولنگ جاری

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میئر کے انتخاب کیلئے 3 امیدوار میدان میں آ گئے ہیں جن کے درمیان سخت مقابلے کیلئے پولنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کے انتخاب کیلئے آج صبح پولنگ شروع ہو گئی۔ چیئرمین یوسی 35 ملک محمد رفیق نے پہلا ووٹ ڈال کر پولنگ کی ابتدا کی۔ الیکشن کمیشن نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد آفس میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا ہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق میئر اسلام آباد کیلئے الیکٹورل رول 80 رکھا گیا ہے جبکہ آج صبح شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جس کے بعد پولنگ اسٹیشن پر موجود ووٹرز کے علاوہ کسی کو ووٹ کاسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

میئر اسلام آباد کے انتخاب کیلئے 73 عہدیدار ووٹ ڈالیں گے جن میں وفاقی دارالحکمت کی 50 یوسیز کے چیئرمین شامل ہیں جبکہ 27 عہدیداران مخصوص نشستوں سے ووٹ ڈالیں گے۔ میئر اسلام آباد کے امیدواروں میں ن لیگ، پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار شامل ہیں۔

سرِ فہرست امیدواروں میں ن لیگ کے پیر عادل شاہ، پی ٹی آئی کے ملک ساجد محمود اور آزاد امیدوار اظہر محمود شامل ہیں۔ قبل ازیں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جن کی نشست پر آج پولنگ جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل میئر اسلام آباد کے الیکشن کیلئے 11 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں جن میں ن لیگ کے 6 جبکہ پی ٹی آئی کے 4 امیدوار شامل تھے۔

وفاقی دارالحکومت میں میئر کے انتخاب کے لیے امیدواروں کی طرف سے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 11 روز قبل مکمل کرلی گئی۔کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے 17 امیدواروں میں سے 11 کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیا گیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: میئر کے الیکشن کیلئے 11 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

Related Posts