حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے
حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدر آباد کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ میئر اور ڈپٹی میئر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ کاشف شورو حیدرآباد کے میئر اور صغیر قریشی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے ہیں۔

کاشف شورو اور صغیر قریشی دونوں کا تعلق سندھ کی حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی سے ہے، الیکشن کمیشن نے حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئرکے بلا مقابلہ منتخب ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے چند روز قبل کراچی سمیت سندھ بھر سے اپنے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

کراچی کے میئر کے لیے پیپلز پارٹی نے مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کے لیے سلمان مراد کو نامزد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:سری نگر ہائی وے، وزیر اعظم نے سیونتھ ایونیو اوور ہیڈ برج کا افتتاح کردیا

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات 15 جون کو ہوں گے، توقع کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا۔

Related Posts