لاہور کے میو ہسپتال میں خاتون کا انتقال، انتظامیہ کا 5 لاکھ نہ دینے پر میت دینے سے انکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور کے میو ہسپتال میں خاتون کا انتقال، انتظامیہ کا 5 لاکھ نہ دینے پر میت دینے سے انکار
لاہور کے میو ہسپتال میں خاتون کا انتقال، انتظامیہ کا 5 لاکھ نہ دینے پر میت دینے سے انکار

داتا کی نگری لاہور کے میو ہسپتال میں زیرِ علاج خاتون آج صبح کے وقت انتقال کر گئیں جن کی میت دینے کیلئے ہسپتال انتظامیہ نے 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ہسپتال کا عملہ خاتون کے انتقال سے لاعلم تھا۔ بیٹوں کے پوچھنے پر ہسپتال کے عملے نے ڈیڈ باڈی دینے سے قبل 5 لاکھ روپے مانگ لیے۔ مرحومہ کے بیٹے حافظ ثاقب نے ویڈیو بیان کے ذریعے بتایا کہ میں اپنی والدہ کو ایک روز قبل میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور میں علاج کیلئے لایا تھا۔

مرحومہ کےبیٹے نے کہا کہ ہم لوگ 6 بجے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے پوچھ کر ہسپتال سے نکلے جبکہ ڈاکٹر کے مطابق ہماری والدہ بالکل ٹھیک تھیں جس کے بعد ہم ہسپتال کے اندر واقع کیفے ٹیریا میں چائے پینے چلے گئے۔ تھوڑی دیر بعد میرا چھوٹا بھائی اسد محمود والدہ کیلئے کھانا لے کر آیا۔

حافظ ثاقب نے کہا کہ جب کھانا دینے وارڈ کے اندر گئے تو ڈیوٹی پر موجود عملے نے کہا کہ آپ کی والدہ 3 گھنٹے پہلے انتقال کر گئی ہیں۔میرا اور میرے چھوٹے بھائی کا فون نمبر فائل کے اوپر موجود تھا۔ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ہمیں کال کرنا ضروری تھا لیکن ہسپتال کے عملے نے ہمیں کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ ہم کس چیز کے پیسے دیں۔ ہماری والدہ کی میت ہمیں نہیں دی جارہی ہے۔ عملہ ہم سے 5 لاکھ روپے مانگ رہا ہے جبکہ مرحومہ کے چھوٹے بیٹے اسد محمود نے سوال کیا کہ ہمیں ہماری والدہ کے انتقال کی خبر بر وقت کیوں نہیں دی گئی؟

Related Posts