مایا علی کی جانب سے غریبوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایا علی کی جانب سے غریبوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے
مایا علی کی جانب سے غریبوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے

اسلام آباد:پاکستانی اداکارہ مایا علی نے کورونا وائرس کے بحران کے دوران ضرورت مند اور پسماندہ افراد میں راشن بیگ تقسیم کئے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی، اداکارہ نے لکھا، ”یہ راشن بیگ کی پہلی کھیپ ہے جو ابھی آئی ہے‘یہ صحیح وقت ہے جب ہمیں اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہئے اور دوسروں کے آنے اور لوگوں کو بچانے کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا، ”یہ ایک بہت اہم وقت ہے اور ہمیں بحیثیت قوم ایک ہوجانا چاہئے اور ساتھ رہنا چاہئے۔ الحمد للہ مجھے خوشی ہے کہ اللہ نے مجھے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا یہ موقع فراہم کیا ہے۔

اداکارہ نے ہر ایک فرد کا شکریہ بھی ادا کیا جس نے پاکستان سے باہر سے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کب تک چلتا رہے گا، لیکن ہمیں ضرورت مندوں کے لئے اکٹھا کھڑا ہونا پڑے گا۔ انشاء اللہ جلد ہی یہ وائرس ختم ہوجائے گا لیکن تب تک ہمیں یہ کام جاری رکھنا ہوگا۔

مایا نے لوگوں کو بھی اس نیک مقصد کے لئے چندہ دینے کی تاکید کی، یہ کہتے ہوئے کہ، ”آئیے ایک قوم بنیں اور اس کے خلاف جنگ لڑیں اور اس کے خلاف کامیابی حاصل کریں ”۔
 

Related Posts