ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس کرتی ہوں۔مایا علی

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس کرتی ہوں۔مایا علی
ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس کرتی ہوں۔مایا علی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی نے کہا ہے کہ مجھے ملک سے باہر جاتے ہوئے دل میں درد محسوس ہوتا ہے اور میں ایک تصویر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے والد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ مایا علی نے کہا کہ زندگی کے راستے ہر شخص کیلئے مختلف ہوتے ہیں، کچھ مشکل اور کچھ کم مشکل راہوں کی طرف لے جاتے ہیں جبکہ میں یہ تصویر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:

وینا ملک خلیل الرحمان قمر اور عامر لیاقت کے گُن گانے لگیں

کبریٰ خان کا قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں پر انوکھی خواہش کا اظہار

شیئر کی گئی تصویر کے متعلق اداکارہ مایا علی نے کہا کہ میں خاص طور پر اس وقت یہ تصویر اپنے ساتھ رکھتی ہوں جب ملک سے باہر جانا ہو۔ میرا پاسپورٹ سے تعلق مختلف ہے۔ شاید اس لیے، کہ جب مجھے اپنے والد کے بارے میں معلوم ہوا، میں پاکستان میں نہیں تھی۔

انسٹاگرام پیغام میں اداکارہ مایا علی نے اپنے والد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے باہر جاتے وقت ہمیشہ خوف محسوس کرتی ہوں اور میرے دل میں یہی درد رہتا ہے۔ مجھے علم ہے کہ آپ ہمیں دیکھتے ہوئے یہ جانتے ہونگے کہ میں آپ کے بغیر کیسا محسوس کرتی ہوں۔

اپنے والد کے متعلق اداکارہ مایا علی نے کہا کہ لوگ ہمیں چھوڑ دیتے ہیں اور ہماری زندگی جاری رہتی ہے لیکن وہ ہمارے دل کا ایک اہم حصہ اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے گزارش کی کہ اپنے والدین اور عزیز و اقارب کو وقت دیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

اداکارہ مایا علی نے کہا کہ مجھ پر بھروسہ کریں، جب ہمارے والدین یا عزیز و اقارب ہمیں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں تو ہمارے پاس صرف ان کی یادیں رہ جاتی ہیں۔ مجھے کبھی کبھی لگتا ہے کہ میں اپنے والد کے کندھے پر سر رکھ کر رو رہی ہوں۔ 

 

Related Posts