انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ
انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا، حکومت نہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پنجاب اور کے پی میں انتخابات میں تاخیر کے حوالے سے پیش کی گئی رائے قابل قدر ہے، انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمن کی رائے پر پی ڈی ایم کا اجلاس ہونے جارہا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی رائے میں وزن ہے، موجودہ حالات میں انتخابی مہم چلانا مشکل ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کرے گا، حکومت نہیں۔

معیشت سے متعلق سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے ڈالر کی اسمگلنگ روکنے میں حکومت کی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ‘امریکی ڈالروں سے بھری بوریاں ‘ ملک سے باہر افغانستان اسمگل کی جارہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی کوشش کے بارے میں ایک اور سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہیں گرفتار کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی، اس کے بجائے پولیس انہیں نوٹس دینے کے لیے وہاں گئی تھی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ انہیں عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عدالت (عمران خان) کو بری کرتی ہے تو ہم فیصلہ قبول کریں گے۔

اس سے قبل اپنے ابتدائی کلمات میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار نے بولان میں بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے کو نشانہ بنایا، جو سبی میلہ سے واپس آرہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 9 افراد شہید اور 13 زخمی ہوئے جن میں 8 پولیس اہلکار اور ایک شہری شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے، ابھی تک کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی، ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘ہم جلد از جلد دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جا رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بلوچستان میں امن کے لیے ہمارے جوانوں نے قربانیاں دی ہیں، قیام امن کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد پولیس کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی اسے قبول کیا جائے گا۔

Related Posts