کراچی: مشہور و معروف عالم دین اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا سوشل میڈیا پر گاڑی کی وائرل ہونے والی تصویر پر رد عمل سامنے آگیا۔
واضح رہے کہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک گاڑی جس کا نمبر MTJ1ہے کی تصویر زیر گردش ہے، جس پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے مختلف سوالات کئے جارہے ہیں۔
ٹوئیٹر صارفین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی گاڑی کی تصویر مولانا طارق جمیل کی گاڑی کی ہے، کیونکہ مولانا طارق جمیل کے کپڑوں کے برانڈ کا نام بھی MTJہے۔
ایک صارف اسد اللہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ اگر یہ گاڑی واقعی مولانا طارق جمیل صاحب کی ہے تو بہت خوشی کی بات ہے، میں تو یہ کہتا ہوں ہر امام کے پاس بہترین گاڑی ہونی چاہیے جس میں وہ بیٹھ کر مسجد آئے اور خوش و خرم زندگی گذارے آمین’۔
اگر یہ گاڑی واقعی مولانا طارق جمیل صاحب کی ہے تو بڑی خوشی کی بات ہے، میں تو یہ کہتا ہوں ہر امام کے پاس بہترین گاڑی ہونی چاہیے جس میں وہ بیٹھ کر مسجد آئے اور خوش و خرم زندگی گذارے آمین#tariqjamil pic.twitter.com/UrWB7utsz0
— Asadullah Yousafzai (@AsadullahYous19) March 31, 2021