معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا
معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نواز دیا گیا۔

یوم پاکستان 23مارچ کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب تقسیم اعزازات میں مولانا طارق جمیل کو صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا دیاگیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مولانا طارق جمیل کو مذہبی اسکالر کی حیثیت سے ان کی خدمات پر صدارتی اعزاز حسن کارکردگی سے نوازا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ سال یوم آزادی کے موقع پر مولانا طارق جمیل کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا،واضح رہے کہ اس موقع پر متعدد سیاسی، سماجی، شعراء اور شوبز سے تعلقات رکھنے والی شخصیات کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں: مدارس زکوٰۃ، فطرہ اور خیرات مانگنا چھوڑ دیں، مولانا طارق جمیل کی اپیل

Related Posts